فیکٹری مالکان سے 25 کروڑ یا پارٹنر شپ کا تقاضہ حماد صدیقی کے کہنے پر کیا،سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں گرفتار ملزم رحمان بھولا کااعترافی بیان

فیکٹری مالکان سے 25 کروڑ یا پارٹنر شپ کا تقاضہ حماد صدیقی کے کہنے پر کیا،سانحہ ...
فیکٹری مالکان سے 25 کروڑ یا پارٹنر شپ کا تقاضہ حماد صدیقی کے کہنے پر کیا،سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں گرفتار ملزم رحمان بھولا کااعترافی بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں گرفتارملزم رحمان بھولا کااعترافی بیان جمع کرا دیا گیا۔اعترافی بیان میں کہاگیا ہے کہ فیکٹری مالکان سے 25 کروڑ یا پارٹنر شپ کا تقاضہ حماد صدیقی کے کہنے پر کیا،مالکان کے انکار کی صورت میں فیکٹری کو نذرآتش کرنے کے احکامات ملے، اعترافی بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ آگ لگانے کا ٹاسک زبیر چریا کو دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی،جیل حکام نے رحمان بھولا اور زبیر چریا کو عدالت میں پیش کیا، رحمان بھولا کا اعترافی بیان اے ٹی سی کو پڑھ کر سنایا گیا۔اعترافی بیان میں کہا گیا ہے کہ فیکٹری مالکان سے 25 کروڑ یا پارٹنر شپ کا تقاضہ حماد صدیقی کے کہنے پر کیا،مالکان کے انکار کی صورت میں فیکٹری کو نذرآتش کرنے کے احکامات ملے، اعترافی بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ آگ لگانے کا ٹاسک زبیر چریا کو دیا گیا۔
اعترافی بیان میں کہا گیا ہے کہ میں موٹرسائیکل پر زبیر چڑیا کے پیچھے گیا جس دن اس نے آگ لگاناتھی،زبیر چڑیا نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر آگ لگائی،ساجد محبوب نے رحمان بھولا کے اعترافی بیان کے علاوہ بھی دیگر شہادتیں پڑھ کر سنائیں ،عدالت نے کہاکہ آئندہ سماعت پر بھی ساجد محبوب شیخ دلائل جاری رکھیں گے ،عدالت نے سماعت14 فروری تک ملتوی کردی۔