راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے ٹکٹ کب فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا

راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے ٹکٹ کب فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے؟ تاریخ کا اعلان ہو ...
راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے ٹکٹ کب فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے ٹکٹ کل سے راولپنڈی میں واقع تمام ٹی سی ایس سینٹرز پر فروخت کیلئے پیش کر دئیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت کل (منگل) دوپہر دو بجے سے شروع ہو گی اور جڑواں شہروں کے شائقین کرکٹ ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ پانچ ٹکٹ خرید سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ میچ کے دوران سٹیڈیم میں زیادہ سے زیادہ شائقین کی آمد کیلئے ٹکٹوں کی قیمت انتہائی کم رکھی ہے۔

میران بخش، شعیب اختر، سہیل تنویر اور یاسر عرفات انکلوژرز کا ٹکٹ 50 روپے میں فروخت کیا جائے گا جبکہ اظہر محمود، عمران خان، جاوید اختر اور جاوید میانداد انکلوژرز کے ٹکٹ 100 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

مزید : کھیل