وزیر اعظم آفس میں 5 موٹر سائیکل کس کیلئے خریدے گئے؟

وزیر اعظم آفس میں 5 موٹر سائیکل کس کیلئے خریدے گئے؟
وزیر اعظم آفس میں 5 موٹر سائیکل کس کیلئے خریدے گئے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آفس کیلئے 5 موٹر سائیکل بھی خریدے گئے۔
گزشتہ دور حکومت میں وزیر اعظم آفس کےلئے خریدی جانے والی گاڑیوں کی تفصیل قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی۔ ایوان زیریں کو بتایا گیا کہ پانچ سال کے دوران وزیر اعظم آفس کےلئے ساڑھے 5 کروڑ سے زائد کی 23 گاڑیاں خریدی گئیں، سال 2015 اور 2017 کے دوران وزیر اعظم آفس کےلئے 5 کروڑ53لاکھ روپےکی23گاڑیاں خریدی گئیں۔
قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب کے مطابق وزیر اعظم آفس کےلئے 5 موٹر سائیکل بھی خریدے گئے۔ موجودہ دور حکومت کے دوران وزیر اعظم آفس کی گاڑیوں کی نیلامی سے 21 کروڑ 75 لاکھ وصول کیے گئے۔

مزید :

قومی -