5 ٹانگوں والے بھینس کے بچے نے دھوم مچادی

5 ٹانگوں والے بھینس کے بچے نے دھوم مچادی
5 ٹانگوں والے بھینس کے بچے نے دھوم مچادی

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے ایک فارم پر پیدا ہونے والے گائے کے بچے نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے جس کی حیران کن طور پر پانچ ٹانگیں ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق یہ فارم میلیزا کلورسن نامی خاتون کی ملکیت ہے جس نے گائے کے اس بچے کی تصویر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ہے۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نارمل چار ٹانگوں کے علاوہ بچے کی کمر پر ایک اضافی پانچویں ٹانگ لگی ہوئی ہے۔ اس تصویر کے کیپشن میں میلیزا نے لکھا کہ ’معجزاتی بچھڑا‘۔

میلیزا نے بتایا کہ ایک جینیاتی بیماری کے باعث اس بچھڑے کی پانچویں ٹانگ بھی پیدا ہو گئی تاہم یہ بالکل صحت مند ہے، ٹھیک سے کھاتا پیتا اور خوب اچھل کود کرتا ہے۔ میرے خیال میں یہ بچھڑا خوش قسمتی کی علامت ہے۔“اس تصویر پر کمنٹس میں ایک اور کسان نے میلیزا سے عدم اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ”اس بچھڑے کی پانچویں ٹانگ کسی جینیاتی بیماری کے باعث پیدا نہیں ہوئی بلکہ ماں کے پیٹ میں دو بچے ہوں گے جن میں سے ایک کی نشوونما میں بگاڑ آ گیا اور اس کی ٹانگ اس بچے کی پشت پر اگ آئی۔ یہ بالکل ویسے ہی ہوا جیسے بسااوقات انسانوں میں ہوتا ہے کہ جڑواں پیدا ہونے والے بچوں کے دھڑ یا دیگر اعضاءآپس میں جڑے ہوتے ہیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس