دنیا کی انوکھی ترین دلہن جس نے اپنی شادی پر ٹکٹ لگادی

دنیا کی انوکھی ترین دلہن جس نے اپنی شادی پر ٹکٹ لگادی
دنیا کی انوکھی ترین دلہن جس نے اپنی شادی پر ٹکٹ لگادی

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سنیما گھر اور دیگر ایسی جگہوں پرانٹری ٹکٹ پر ہوتی ہے لیکن آپ کو یہ سن کر شدید حیرت ہو گی کہ برطانیہ میں ایک دلہن نے اپنی شادی کی تقریب پر ہی ٹکٹ لگا دی۔ دی مرر کے مطابق بحث و مباحثے کی ویب سائٹ Redditپر ایک شخص نے بتایا ہے کہ ”میری ایک کزن کی شادی ہونے جا رہی ہے اور تین روز بعد شادی کی تقریب ہے۔ اس نے شادی کے مہمانوں پر ٹکٹ لگا دی ہے تاکہ وہ تقریب پر اٹھنے والے اخراجات مہمانوں سے پورے کر سکے۔“

اس شخص نے بتایا کہ ”میری کزن نے فی مہمان 50ڈالر ٹکٹ رکھی ہے جسے ادا کرکے ہی کوئی مہمان تقریب میں داخل ہو سکے گا۔ اس نے کہا ہے کہ مہمان تقریب میں آنے سے قبل ہی اسے موبائل پے منٹ سروس ’وینمو‘ (Venmo)کے ذریعے ٹکٹ کی رقم بھیج دیں تاکہ تقریب میں رقم ادا کرنے پر رش نہ ہو۔ مجھے اپنی کزن کا یہ مطالبہ سن کر شدید جھٹکا لگا۔ میں نے اس سے پوچھا کہ تم ایسے کیوں کر رہی ہو تو اس نے جواب دیا کہ میری جو رقم شادی پر خرچ ہوئی ہے وہ مجھے مہمانوں سے واپس وصول کرنی ہے۔یہ جواب سن کر میں نے تو اسے شادی کی مبارکباد دی اور کہہ دیا کہ میں شادی کی تقریب میں آنے سے قاصر ہوں گا۔ میرے والدین نے کہا کہ وہ میرے ٹکٹ کی رقم ادا کر دیں گے لیکن میں نے پھر بھی انکار کر دیا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس