کل کا دن خاص ترین، وہ کام ہوا جو آخری مرتبہ 909 سال پہلے ہوا تھا

کل کا دن خاص ترین، وہ کام ہوا جو آخری مرتبہ 909 سال پہلے ہوا تھا
کل کا دن خاص ترین، وہ کام ہوا جو آخری مرتبہ 909 سال پہلے ہوا تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کل 2فروری کا دن تاریخ میں ایک خاص دن تھا، اس دن ایک ایسا کام ہوا جو آج سے 909سال قبل ہوا تھا اور اب 101سال بعد پھر ہو گا۔ میل آن لائن کے مطابق اس دن کی خاص بات یہ تھی کہ اس روز دن، مہینے اور سال کے اعداد ایک خاص ترکیب میں تھے جسے پیلنڈروم (Palindrome)کہتے ہیں۔ اس ترکیب میں اعداد کو دائیں طرف سے پڑھیں یا بائیں طرف سے، دونوں طرف سے ہی وہ ایک جیسے ہوتے ہیں۔
کل تاریخ 02/02/2020تھی۔ اب اسے سیدھے ہاتھ سے پڑھیں یا الٹے ہاتھ سے، ایک ہی تاریخ بنے گی۔ اس سے پہلے یہ تاریخ 909سال قبل 11/11/1111آئی تھی، جو پڑھنے میں دونوں طرف سے یکساں تھی اور اب 101سال بعد 12/12/2121کی تاریخ آئے گی۔ رپورٹ کے مطابق کل کے دن کی یہ خصوصیت برطانیہ کے سولی ہل سکول کے میتھ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ٹوئٹر پر بتائی گئی۔ امریکہ، برطانیہ اور دیگر کئی ممالک میں جوڑوں نے اس تاریخ کو اپنی شادی کی تاکہ ان کی شادی کی سالگرہ اس خاص دن پر آیا کرے اور یہ تاریخ یاد رکھنی بھی آسان ہو گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -