دکاندار کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر موبائل چرانے والا پکڑا گیا، دکانداروں نے اس کا کیا حال کیا؟ کوئی بھی کانوں کو ہاتھ لگالے

دکاندار کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر موبائل چرانے والا پکڑا گیا، دکانداروں نے ...
دکاندار کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر موبائل چرانے والا پکڑا گیا، دکانداروں نے اس کا کیا حال کیا؟ کوئی بھی کانوں کو ہاتھ لگالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں دکانداروں نے چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر اس کی خوب درگت بنائی۔
شالیمار کے علاقے میں چور نے دکاندار کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر موبائل فون چرانے کی کوشش کی لیکن اس کی یہ کوشش ناکام ہوئی اور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ چور کے پکڑے جانے پر ساری مارکیٹ اکٹھی ہوگئی اور دکانداروں نے جی کھول کر چور پر تشدد کیا۔ تشدد سے بھی جی نہ بھرا تو دکانداروں نے چور کا منہ کالا کرکے اس کے کپڑے پھاڑ دیے اور اسے مرغا بنادیا۔