آئی سی سی نے ویرات کوہلی کو ”بکرا“قراردے دیا لیکن ایسا کہنے کی وجہ کیا تھی ؟کرکٹ مداحوں کے لیے حیران کن خبر

آئی سی سی نے ویرات کوہلی کو ”بکرا“قراردے دیا لیکن ایسا کہنے کی وجہ کیا تھی ...
آئی سی سی نے ویرات کوہلی کو ”بکرا“قراردے دیا لیکن ایسا کہنے کی وجہ کیا تھی ؟کرکٹ مداحوں کے لیے حیران کن خبر

  



ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن کو بکر ا قرار دے دیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی سی سی کے آفیشل اکاونٹ سے کین ولیم سن اور ویرات کوہلی کی ایک تصویر شیئر کی گئی ۔جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں کپتان میچ کے دوران باونڈری لائن کے قریب بیٹھ کر دیگر مداحوں کی طرح میچ سے لطف اندو ز ہو رہے ہیں اور آپس میں بھی بات چیت کر رہے ہیں ۔اس تصویر کے ساتھ آئی سی سی نے پیغام دیا کہ” دو بکرے “۔آئی سی سی کی جانب سے کین ولیم سن اور ویرات کوہلی کو بکرا ممکنہ طور پر ان کی داڑھی کو دیکھتے ہوئے کہا۔واضح رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوئی جس میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو کلین سوئپ کیا۔

مزید : کھیل