”میں ڈیل سٹین کیساتھ باؤلنگ کرنا چاہتا ہوں کیونکہ۔۔۔“ رومان رئیس نے دل کی بات کہہ دی

”میں ڈیل سٹین کیساتھ باؤلنگ کرنا چاہتا ہوں کیونکہ۔۔۔“ رومان رئیس نے دل کی ...
”میں ڈیل سٹین کیساتھ باؤلنگ کرنا چاہتا ہوں کیونکہ۔۔۔“ رومان رئیس نے دل کی بات کہہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا ٹائٹل دو مرتبہ اپنے نام کرنے والی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ باؤلر رومان رئیس جنوبی افریقہ کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین کیساتھ باؤلنگ کرنے کے خواہاں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رومان رئیس کا کہنا ہے کہ میں انٹرنیشنل کرکٹ میں تجربے کے باعث فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین کے ساتھ باؤلنگ کرنے کا منتظر ہوں، وہ طویل عرصے تک دنیائے کرکٹ کے بہترین گیند باز رہے ہیں اور ہماری ٹیم میں ایسے کھلاڑی کا ہونا ہمارے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔
پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے بعد میدان میں دکھائی نہ دینے والے رومان رئیس لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ لیگ کے دوران اپنی فارم اور فٹنس کو ثابت کریں گے اور جلد ہی قومی ٹیم کی نمائندگی ملنے کی امید ہے۔

مزید :

کھیل -