نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز سے قبل بھارت کو زوردار جھٹکا لگ گیا

نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز سے قبل بھارت کو زوردار جھٹکا لگ گیا
نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز سے قبل بھارت کو زوردار جھٹکا لگ گیا

  



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان روہت شرما انجری کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) حکام نے روہت شرما کے باہر ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ روہت شرما نیوزی لینڈ کیخلاف پانچویں ٹی 20 میچ میں ٹیم کی قیادت کر رہے تھے جو 41 گیندوں پر 60 رنز بنانے کے بعد ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر گراﺅنڈ سے باہر چلے گئے جس کے بعد کے ایل راہول نے کپتانی کے فرائض سرانجام دئیے۔

بی سی سی آئی کے مطابق روہت شرما کی پنڈلی میں انجری ہوئی ہے جس کے باعث وہ نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔ ان سے قبل آل راﺅنڈر ہردیک پانڈیا بھی ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو چکے ہیں جبکہ شیکھر دھون بھی کندھے کی انجری سے نجات پانے میں کوشاں ہیں۔

مزید : کھیل