کرونا وائرس سے مرنے والوں کے ساتھ کیا کیا جائے گا ؟چینی حکومت نے بڑا حکم جار ی کردیا

کرونا وائرس سے مرنے والوں کے ساتھ کیا کیا جائے گا ؟چینی حکومت نے بڑا حکم جار ی ...
کرونا وائرس سے مرنے والوں کے ساتھ کیا کیا جائے گا ؟چینی حکومت نے بڑا حکم جار ی کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن )چینی حکام نے کرونا وائرس سے مرنے والے افراد کی آخری رسومات اور تدفین پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر جلانے کا حکم جاری کردیا۔ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کی جانب سے ہفتے کو نئے ضوابط جاری کیے گئے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ وائرس سے متاثر ہوکر مرنے والوں کی تدفین نہ کی جائے بلکہ ان کے جسد خاکی کو قریبی مراکز میں جلایا جائے۔
چینی حکام نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ کرونا سے ہلاک ہونے والوں کی آخری رسومات ہوں گی اور نہ ہی ان کے اہل خانہ کو کسی بھی قسم کی سرگرمی کی اجازت ہوگی۔این ایچ سی ضوابط کے مطابق اگر کرونا وائرس کے مریض کی موت ہوتی ہے تو جس حد تک ممکن ہو، آخری رسومات کو محدود رکھا جائے، جس ہسپتال میں مریض ہلاک ہو وہاں کا عملہ جگہ پر اسپرے کر ے اور لاش کو سیل کردے اور پھر اس کے کھولنے پر پابندی عائد کردے۔
ہدایت کی گئی ہے کہ طبی عملے کی جانب سے اہل خانہ کو آگاہ کرنے کے بعد ڈیتھ سرٹیفیکٹ جاری کیا جائے گا، جس کے بعد تدفین کرنے والے اداروں سے رابطہ کیا جائے گا اور پھر وہاں سے کوئی نمائندہ آکر لاش کو لے کر مخصوص مقام پر پہنچے گا جس کے بعد جسد خاکی کو جلا دیا جائے گا۔ایچ ای سی کے مطابق مردے کو جلانے کے بعد اس کا سرٹیفیکیٹ بھی جاری کیا جائے گا۔ ہلاک شدگان کو جلانے کے دوران سینٹر میں کسی بھی رشتے دار یا اہل خانہ کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی، مردے کی باقیات اور دستاویزات عمل مکمل ہونے کے بعد لواحقین کے حوالے کردی جائیں گی۔