”بھارت کیخلاف سیمی فائنل عام میچ کی طرح ہے اور۔۔۔“ قومی انڈر 19 ٹیم کے نائب کپتان نے زبردست بات کہہ دی

”بھارت کیخلاف سیمی فائنل عام میچ کی طرح ہے اور۔۔۔“ قومی انڈر 19 ٹیم کے نائب ...
”بھارت کیخلاف سیمی فائنل عام میچ کی طرح ہے اور۔۔۔“ قومی انڈر 19 ٹیم کے نائب کپتان نے زبردست بات کہہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیپ ٹاﺅن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور اوپننگ بلے باز حیدر علی روائتی حریف بھارت کیخلاف سیمی فائنل میں شاندار کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حیدر علی نے کہا کہ ”میں نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایمرجنگ ٹیمز ایشیاءکپ میں بھارت کیخلاف 45 رنز بنائے تھے۔ میں سیمی فائنل کیلئے بہت پراعتماد ہوں اور 100 فیصد کارکردگی دکھانے کیلئے تیار ہوں، یہ ہمارے لئے دیگر میچز کی طرح کا ہی ایک میچ ہے اور میں کسی طرح کا دباﺅ محسوس نہیں کر رہا۔“
حیدر علی نے افغانستان کیخلاف کھیلے گئے سیمی فائنل میں 28 گیندوں پر 34 رنز کی اننگز کھیلی اور پراعتماد دکھائی دے رہے تھے تاہم بدقسمتی سے رن آﺅٹ ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا ”افغانستان کیخلاف اننگز کے بعد میرا اعتماد بہت بڑھ گیا ہے۔ میں ٹیم میں اپنی اہمیت کے بارے میں اچھی طرح جانتا ہوں، اس لئے اپنی بیٹنگ فارم کو برقرار رکھتے ہوئے بھارت کیخلاف ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔“
اس موقع پر انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ”میں ان مداحوں کا بے حد مشکور ہوں جو ہماری حمایت کر رہے ہیں بالخصوص کوارٹر فائنل جیتنے کے بعد جو پیار نچھاور کیا گیا ہے، وہ بہترین ہے۔ میں ان تمام قومی کرکٹرز کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے کوارٹر فائنل میں ہماری جیت پر مبارکباد پیش کی اور سیمی فائنل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، مداحوں سے اپیل ہے کہ وہ ہمارے لئے دعا کریں، ہم ورلڈکپ جیتنے کیلئے 100 فیصد کارکردگی دکھائیں گے۔“

مزید :

کھیل -