وزیر اعظم ملائیشیا پہنچ گئے، ملائیشین وزیر دفاع سے ملاقات

وزیر اعظم ملائیشیا پہنچ گئے، ملائیشین وزیر دفاع سے ملاقات
وزیر اعظم ملائیشیا پہنچ گئے، ملائیشین وزیر دفاع سے ملاقات

  



کوالا لمپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان وفد کے ہمراہ ملائیشیا پہنچ چکے ہیں جہاں ان کی ملائیشین وزیر دفاع سے ملاقات ہوئی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر ملائیشیا پہنچ چکے ہیں، ان کے ہمراہ وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود موجود ہیں۔

کوالا لمپور انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچنے پر وزیر اعظم کا استقبال ملائیشیا کے وزیر دفاع محمد صابو اور سینئر ملائیشین حکام نے کیا، اس موقع پر پاکستان کی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ بھی موجود تھیں۔

بعد ازاں وزیر اعظم نے ملائیشین وزیر دفاع سے ملاقات بھی کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے۔

مزید : اہم خبریں /قومی