انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا سیمی فائنل میچ کتنے بجے شروع ہو گا؟ درست وقت اور تفصیلات جانئے

انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا سیمی فائنل میچ کتنے بجے شروع ہو گا؟ ...
انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا سیمی فائنل میچ کتنے بجے شروع ہو گا؟ درست وقت اور تفصیلات جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا سیمی فائنل کل (منگل) کو کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہو گا۔
بھارتی ٹیم چار مرتبہ ورلڈکپ جیتنے میں کامیاب ہو چکی ہے جبکہ پاکستان نے لگاتار دو مرتبہ کامیابی حاصل کر رکھی ہے تاہم انڈر 19 ورلڈکپ کے مقابلوں میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے جس نے بھارت کیخلاف پانچ مرتبہ کامیابی حاصل کر رکھی ہے جبکہ چار مرتبہ اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستانی ٹیم کی نظریں اوپنر حیدر علی پر مرکوز ہیں کیونکہ جارح مزاج بلے باز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت میری فارم اور اعتماد بہت زبردست ہے ، افغانستان کیخلاف کوارٹر فائنل میچ میں رن آﺅٹ ہونے پر بہت دکھ ہوا تھا لیکن بھارت کیخلاف اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے پرامید ہوں۔

مزید :

کھیل -