کس معاشرے میں کہا جاتا ہے میرے پاس آپ کی پورن ویڈیوز ہیں :فواد چوہدری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہد ری نے کہا ہے کہ کسی کو ذاتی شہرت کے لیے کردار کشی کی اجازت نہیں دے سکتے،کس معاشرے میں کہا جاتا ہے کہ میرے پاس آپ کی پورن ویڈیوز ہیں،یہ کونسی اخلاقیات ہیں ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام ”ایک دن جیو کے ساتھ“میں ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ حریم شاہ سے کبھی نہیں ملا لیکن لاکھوں لوگ میرے ساتھ سلفیز بناتے ہیں کسی کو منع تو نہیں کر سکتا،ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے میں اپنی فیملی کے علاوہ ان پانچ لاکھ لوگوں کو بھی جواب دہ ہوں جنہوں نے مجھے اسمبلی میں بھیجا ۔ انہوں نے مزید کہا مجھ سے زیادہ تنقید کون برداشت کرتا ہے میں نے تو کبھی ٹویٹر پر لوگوں کو بلاک نہیں کیا۔