شور کوٹ کے تحصیل ہسپتال میں سینئر ڈاکٹر نے سٹاف نرس کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ آپ کو بھی غصہ آجائے

شور کوٹ کے تحصیل ہسپتال میں سینئر ڈاکٹر نے سٹاف نرس کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ ...
شور کوٹ کے تحصیل ہسپتال میں سینئر ڈاکٹر نے سٹاف نرس کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ آپ کو بھی غصہ آجائے

  



جھنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) شورکوٹ کے تحصیل ہسپتال میں سینئر ڈاکٹر نے معمولی تلخ کلامی پر سٹاف نرس کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

نجی ٹی وی کے مطابق شور کوٹ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سینئر ڈاکٹر صفدر نے نرسنگ کیبن میں داخل ہو کر سٹاف نرس روبینہ پر تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔ ڈاکٹر اپنی تعلیم بھلا کر انتہائی غلیظ زبان بھی استعمال کرتا رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اور نرس کی چند روز قبل تلخ کلامی ہوئی تھی لیکن معاملہ رفع دفع کرادیا گیا تھا، اس کے باوجود ڈاکٹر کی جانب سے مشتعل ہونا سمجھ سے بالا تر ہے۔ دوسری جانب ایم ایس تحصیل ہسپتال نے واقعے پر ایکشن لیتے ہوئے ڈاکٹر کے خلاف محکمانہ کارروائی کیلئے رپورٹ متعلقہ حکام کو بھجوادی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /جھنگ