رکشہ ڈرائیور نے نرسری جماعت کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

رکشہ ڈرائیور نے نرسری جماعت کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
رکشہ ڈرائیور نے نرسری جماعت کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  



کامونکی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تتلے عالی میں رکشہ ڈرائیور نے نرسری جماعت کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق رکشہ ڈرائیور گلزار نرسری کی طالبہ کو روزانہ سکول لاتا اور لے جاتا تھا لیکن پیر کے روز وہ بچی کو سکول سے واپس موٹر سائیکل پر لایا اور ایک خالی دکان میں اس کے ساتھ زیادتی کی۔ ملزم اپنے گھناﺅنے جرم کے بعد بچی کو گھر کے باہر پھینک کر فرار ہوگیا۔

اہلخانہ نے بچی کو ہسپتال منتقل کیا اور پولیس کو اطلاع کی، پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم رکشہ ڈرائیور گلزار کو گرفتار کرلیا۔ دوران تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے اہلخانہ کی جانب سے باضابطہ تحریری درخواست موصول ہونے کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /گوجرانوالہ