تین افراد کی ہلاکت،شیخ زید ہسپتال میں جگر کی پیوندکاری پر پابندی عائد

  تین افراد کی ہلاکت،شیخ زید ہسپتال میں جگر کی پیوندکاری پر پابندی عائد

  



لاہور(آئی این پی)شیخ زید ہسپتال میں 2مریضوں اور ایک جواں سالہ ڈونر کے جاں بحق ہونے کے بعد جگر کی پیوندکاری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی (پہوٹا)کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق تاحکم ثانی کسی مریض کی پیو ند کا ری نہیں کی جائے گی اور جن پیوندکاری کی پہلے اجازت دی جا چکی ہے ان اجازت ناموں کو بھی منسوخ سمجھا جائے۔ مراسلے کے مطابق اگر کسی مریض کی پیوندکاری بہت ضروری ہوئی تو پہلے پہوٹا سے رابطہ کیا جائے گا۔اس سے قبل پہوٹا کی جانب سے تحقیقات کیلئے ڈاکٹر نائلہ اسد کی سربراہی میں 6رکنی کمیٹی قائم کی جا چکی ہے جو پیوندکاری کے آپریشنز میں سنگین غفلت کی وجوہات اور ذمہ داران کا تعین کریگی۔ کمیٹی میں ڈاکٹر عزیر قریشی، ڈاکٹر سلمان جاوید، پنجاب پہوٹا کے عمران احمد، عدنان احمد بھٹی اور ڈاکٹر مدثر ظہور شامل ہیں۔کمیٹی چار روز میں تحقیقا ت مکمل کر کے اپنی رپورٹ پہوٹا کو جمع کرائے گی۔

پابندی عائد

مزید : پشاورصفحہ آخر