5February Kashmir Day

5February Kashmir Day

  



اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے متعدد قرار دادوں کے ذریعے کشمیریوں کے بنیادی حقوق کے مد نظر انہیں اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے اور استصواب رائے کا اختیار دے رکھا ہے۔ان قرار دادوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے بھارت نے آج تک کشمیری عوام کو جبر کے پنجہ میں رکھ کر ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

اس وقت 5اگست 2019ء سے کشمیر میں لوگوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرتے ہوئے بھارت نے پورے کشمیر میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔کشمیریوں پر ظلم و ستم،جبری اغوا،لوگوں کی آزادی پر پابندیوں جیسے ظلم کی مثال ملنا مشکل ہے۔بھارتی قابض فوج کشمیریوں پر بے پناہ مظالم کر رہی ہے۔بچے،نوجوان،عمر رسیدہ لوگ اور خواتین سب اس ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں،یہ ظلم کئی دہائیوں سے کشمیر میں جاری ہے۔بھارت ہزار ظلم کر لے مگر وہ کشمیریوں کو ہمیشہ کے لئے قابو میں نہیں رکھ سکتا۔

ہم کشمیری حریت پسندوں اور شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جو ابھی تک قابض بھارتی افواج کے نرغے میں آئے ہوئے ہیں۔اور ہم اپنے عزم کی تجدید کرتے ہیں کہ کشمیریوں کی اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے تا کہ وہ اپنا حق آزادی اور حق خود ارادیت حاصل کرلیں۔

مزید : ایڈیشن 1