امریکہ میں ایک بار پھر فائرنگ 5 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ایک خاتون زخمی
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی ریاست اوکلاہاما میں نامعلوم شخص کی گھر پر فائرنگ سے پانچ بچوں سمیت چھ افراد ہلاک جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست اوکلاہاما میں مسلح شخص نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر ایک گھر پر فائرنگ کردی جس سے چار بچے اور ایک مرد موقع پر ہی چل بسے جبکہ خاتون اور ایک بچہ زخمی ہوگئے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ کرنے والے شخص کو قابو کرنے کے لیے فائرنگ کی تاہم وہ محفوظ رہا اور موقع سے فرار ہوگیا جسے بعدازاں گرفتار کرلیا گیا۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہستپال منتقل کیا گیا جہاں بچہ کچھ دیر زیر علاج رہنے کے بعد چل بسا جبکہ خاتون کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے۔پولیس کی جانب سے اب تک ہلاک ہونے والے افراد اور ملزم کی شناخت ظاہر نہ کی گئی ہے۔