کورونا ویکسین لگنے سے بخارہوتا ہے یا نہیں؟ ڈاکٹر فیصل سلطان نے واضح کر دیا 

کورونا ویکسین لگنے سے بخارہوتا ہے یا نہیں؟ ڈاکٹر فیصل سلطان نے واضح کر دیا 
کورونا ویکسین لگنے سے بخارہوتا ہے یا نہیں؟ ڈاکٹر فیصل سلطان نے واضح کر دیا 
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کہتے ہیں کہ کورونا کے علاج کے لیے ٹیکہ ایجاد ہو چکا ہے جس کے کوئی بھی سائیڈ افیکٹ نہیں ہیں۔ ٹیکہ لگنے کے بعد ہلکا سا بخار ہوتا ہے لیکن جلد نارمل ہو جاتا ہے، ویکیسن لگانے کے بعد جو بھی احتیاطی تدابیر بتائی جائیں اس پر عمل کریں۔ 

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ اب جو ویکیسن آئی ہے وہ دو بار لگے گی، یہ چین کی جانب سے پہلی کھیپ آئی ہے وہ بطور تحفے میں دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے جن لوگوں کو اس کی ضرورت ہے ان کو لگائی جائےگی۔ وبا کے جو افراد بہتر ہو چکے ہیں ان کو بھی ویکسین لگائی جائے گی۔ 

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا ویکسین کے لیے الگ سے فنڈز رکھے ہیں، فنڈز کا کوئی مسئلہ نہیں، جلد ویکسین درآمد کرنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ ویکسین دو بارلگائی جارہی ہے لیکن جو آئندہ ویکسین آئے گی وہ ایک ہی بار لگے گی۔ 

مزید :

قومی -