چکدرہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا

چکدرہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) محکمہ صحت مالاکنڈکے ریٹائرڈ ملازم لوئردیرچکدرہ میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے قتل کردیاتھانہ چکدرہ نے نامعلوم ملزما ن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال بٹ خیلہ کے ریٹائرڈپیرامیڈیکس معروف شاعر وادیب فضل علیم اجنبی ساکن بٹ خیلہ گزشتہ کئی عرصہ سے چکدرہ میں رہائش پذیرتھاوہاں پرکلینک بھی چلارہاتھاپھروہاں سے اپناگھربٹ خیلہ شفٹ کردیامگرکلینک چلانے کیلئے روزانہ چکدرہ جاتاتھاگزشتہ رات واپسی پرتھانہ چکدرہ کے حدودمیں باڈوان روڈتری کے مقام پرنامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے قتل کردیاجس کی وجہ سے گاڑی بھی نیچے گرگئی تھی اطلاع ملتے ہی پولیس نے نعش کووہاں سے ہسپتال منتقل کردیامتقول کودوگولیاں لگ گئے تھے تھانہ چکدرہ نے نامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -