حسن خیل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائر نگ سے پولیس اہلکار زخمی
پشاور(کرائم رپورٹر)متنی پولیس سٹیشن کی حدود حسن خیل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائر نگ سے پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ واقعا ت کے مطابق گزشتہ روز مد عی کامر ا ن ولد اختر حسین قو م زکا خیل عمر 30سال سکنہ حسن خیل نے رپو رٹ درج کرا تے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ حسن خیل پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او کیسا تھ بطور گن مین ڈیو ٹی سر انجام دیتا ہے وہ چھٹی کے بعد اپنے مو ٹر سا ئیکل پر واپس گھر جا رہا تھا کہ اسی دوران نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائر نگ کر دی جسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جنہیں تشویشنا ک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزما ن جائے وقو عہ سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے نامعلوم ملزمو ں کیخلاف مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔