موجودہ حکمرانوں نے مایوسی کے سوا عوام کو کچھ بھی نہیں دیا،مولانا خلیل احمد مخلص 

موجودہ حکمرانوں نے مایوسی کے سوا عوام کو کچھ بھی نہیں دیا،مولانا خلیل احمد ...

  

  

صوابی(بیورورپورٹ)جے یو آئی (نظریاتی) پاکستان کے مرکزی امیر و سابق ایم این اے مولانا خلیل احمد مخلص نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی اجتماعی حالات قابل آفسوس ہے ملک میں سیاسی بے چینی اور بیرونی قوتیں ملک کی سالمیت کے خلاف بر سر پیکار ہے۔ عوام نے گذشتہ انتخابات میں ملک کی سالمیت اور عوام کے حقوق کے لئے حصہ لیا مگر موجودہ حکمرانوں نے عوام کو مایوسی، مہنگائی اور بد امنی کے علاوہ کچھ نہیں دیا جے یو آئی نظریاتی ضلع صوابی کے زیر اہتمام ''دفاع اسلام اور حقوق عوام ''کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر منظور کر دہ قرار دادوں میں تحفظ ختم نبوت، افغانستان میں قیام امن کے لئے عملی کر دار ادا کرنے جب کہ ملک میں بد امنی اور مہنگائی ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں ہماری جگ ہنسائی اس لئے ہو رہی ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی ناکام ہے۔مرکزی نائب امیر مولانا عبدالقادر لونی، سیکرٹری جنرل مفتی شفیع الدین، جے ٹی آئی نظریاتی کے مرکزی صدر عبدالرحیم صابر، مولانا عبدالروف غازی،مہر اللہ، صوبائی امیر قاضی گل رحمن اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ دنیا کہا ں سے کہاں پہنچی مگر پاکستان میں اسلام کے نام کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا اور اس کو ذاتی مفادات کے لئے استعمال کیا گیا سیاسی جماعتوں نے حکمران بن کر اس ملک کو لوٹا جس کی وجہ سے آج عوام مہنگائی، بے روزگاری اور بد امنی کے شکار ہے۔ افغانستان میں مکمل شکست کھانے کے بعد آج امریکہ افغانستان سے نکلنے کی تیاری کر رہے ہیں جے یو آئی نظریاتی افغان امن مذاکرات کی حمایت کر تی ہے اگر موجودہ امریکی حکمران مذاکرات جاری رکھیں تو افغان امن بحال ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت اپنے مفادات کے لئے متحد ہو چکی ہے۔ ہم نے فلسطین، کشمیر اور افغانستان سے مظلوموں کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام تعلیمی ادارے پسپائی کی طرف جارہی ہے تمام یونیورسٹیاں مالی بحران کا شکار ہے کوئی پر سان حال نہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -