نشتر آباد میں فوڈ اسٹریٹ جیسا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں 

نشتر آباد میں فوڈ اسٹریٹ جیسا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (سٹی رپورٹر)برطانیہ سے آئے کک نے پشاور میں معیاری خوراک کا آن لائن ٹھیہ لگا لیا  اورانٹرنیشنل طرز پر بنائے جانے والے پیزا ہٹ میں مختلف اعلی کوالٹی کیمصالحے استعمال کر کے کچھ ہی دن میں شہریوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہیجس کے بعد نشتر آباد کے علاقے میں بیرون ملک سے آئے پیزا ایکسپرٹ نے دنوں میں مقبولیت حاصل کر لی اندرون شہر میں ڈومینوز کے نام سے ریسٹورنٹ کھول کر سستے داموں خوراک مہیا  کی جانے لگی نشتر آباد روڈ پر ڈومینوز کی نئی برانچ کے افتتاح کے موقع پر مالک محمد عارف جاوید کا کہنا تھا کہ لوکل ذائقہ میں پیزا شہر بھر میں دستیاب ہے مگر بیرون ملک سے آئی ٹیم کو متعارف کرانا شہریوں کو کم نرخ میں اعلی غذا مہیا کرنا ہے انہوں نے کہا کہ گلبہار اور نشتر آباد میں فوڈ اسٹریٹ جیسا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ شہریوں کو گھر کی دہلیز پر معیاری خوراک مل سکے۔