شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر نیب کے گواہ حسان بھٹی پر جرح مکمل
اسلام آباد(این این آئی)احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر نیب کے گواہ حسان بھٹی پر جرح مکمل کرلی گئی۔ منگل کو بیرسٹر ظفر اللہ کی جانب سے نیب کے گواہ حسان بھٹی پر جرح مکمل کر لی گئی،عدالت کی جانب سے دیگر وکلاء کو آئندہ سماعت پر گواہ پر جرح مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 9 فروری تک ملتوی کردی گئی۔
شاہد خاقان عباسی