سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس 331.89پوائنٹس بڑھ گیا، ڈالر، سونا مزید سستا 

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس 331.89پوائنٹس بڑھ گیا، ڈالر، سونا مزید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک روزہ مندی کے بعد منگل کو ریکوری آئی اورسرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس331.89پوائنٹس کے اضافے سے46580.34پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ48.71فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 43ارب71کروڑ92لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیر کی نسبت32.51 فیصد کم رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روزٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی سرمایہ کاری میں جوش وخروش دیکھنے میں آیاجس کے باعث تیزی رہی اورکے ایس ای 100انڈیکس46643.85پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیابعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے حصص فروخت کا دباوٗ بڑھنے کے باعث انڈیکس کی46600 کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہااورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس331.89پوائنٹس کے اضافے سے46580.34پوائنٹس پر بند ہوا۔،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 190.43پوائنٹس کے اضافے سے19398.57پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 166.89پوائنٹس کے اضافے سے32167.97پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر429کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے209کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ202میں کمی اور 18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت83کھرب83ارب39کروڑ9لاکھ روپے سے بڑھ کر84کھرب27ارب11کروڑ1لاکھ روپے ہوگئی۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبا ر سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت90.50روپے کے اضافے سے 10185روپے اورانڈس ڈائنگ42.69روپے کے اضافے سے611.99روپے ہوگئی جب کہ سیپ ہائر ٹیکس81.89روپے کی کمی سے 1010.10روپے او ر صنوفی ایونٹس کے حصص37.17روپے کی کمی سے 760.72روپے ہوگئی۔انٹر بینک میں منگل کو امریکی ڈالر کی قدر میں 10پیسے کی کمی ہوئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔یورو کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قدر میں ملا جلا رجحان رہا۔۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمزید10پیسے کی کمی سے160.20روپے سے گھٹ کر160.10روپے اور قیمت فروخت160.25روپے سے گھٹ کر160.15روپے ہو گئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید160روپے اور قیمت فروخت160.30روپے مستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید1.20روپے کی کمی سے193.20روپے سے گھٹ کر192روپے اور قیمت فروخت1.70روپے کی کمی سے195.20روپے سے گھٹ کر193.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید218روپے مستحکم رہی اور قیمت فروخت220روپے سے گھٹ کر219.50روپے ہوگئی۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت450روپے کی کمی سے1لاکھ 12ہزار850روپے ہوگئی۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10ڈالرکی کمی سے1850ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 450روپے کی کمی سے1لاکھ12ہزار850روپے اوردس گرام سونے کی قیمت386روپے کی کمی سے96ہزار750روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 30روپے کی کمی سے1400 روپے ہوگئی۔
سٹاک مارکیٹ