بھارتی کسانوں نے 6فروری کو پورے ملک کی اہم شاہراین بندکر نیکا اعلان کردیا 

بھارتی کسانوں نے 6فروری کو پورے ملک کی اہم شاہراین بندکر نیکا اعلان کردیا 

  

نئی دہلی(آن لائن) بھارتی کسانوں نے 6 فروری کوملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے ملک کی تمام اہم شاہراؤں کو بند کرنے کا اعلان کردیا ہے یہ اعلان مودی سرکار کی ہٹ دھرمی کے بعد کیا گیا ہے، بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کسانوں نے 6 فروری کو 12 سے 3 بجے کے درمیان احتجاج میں بھارت کی تمام ہائی ویز کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے رپورٹ کے مطابق بھارتی کسانوں نے احتجاج کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مودی سرکار نے دھرنے پر بیٹھے کسانوں کے قریبی علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت بھی معطل کر رکھی ہے تاکہ آزادی اظہار رائے کو قابو کرنے کی کوشش کی جا سکے،اسی طرح کسان راہنماؤں‘تنظیموں اور ان کے حامی صحافیوں‘انسانی حقوق کی تنظیموں اور سیاسی و سماجی راہنماؤں کے ٹوئٹراکاؤنٹس بھی مودی سرکار نے معطل کروادیئے ہیں دوسری جانب کسانوں کے احتجاج کی رپورٹنگ کرنے والے متعدد صحافیوں کے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، کسانوں نے مودی سرکار کی کسان دشمن قوانین کے خلاف دو ماہ سے احتجاج جاری رکھا ہوا ہے بھارت میں کسانوں کے متنازع زرعی قوانین کو کالعدم قرار دینے کے لیے شروع کی گئی تحریک دن بدن زور پکڑتی جا رہی ہے،،ایک رپورٹ کے مطابق دہلی کی سرحدوں پر تین احتجاجی کیمپوں میں موجود ملک بھر سے آئے کسان سردی سے بچنے کے لیے وزیراعظم نریندرمودی کے پتلے اور ان کی حکومت کی علامتی چتائیں جلا کر نہ صرف گرمائش حاصل کرتے ہیں بلکہ اس طریقے سے وہ اپنا احتجاج بھی جاری رکھے ہوئے ہیں. 

کسان احتجاج

مزید :

پشاورصفحہ آخر -