اگلے ہفتے سے ایبٹ آباد میں شجرکاری مہم کا آغاز ہو گا، محمد مغیث 

  اگلے ہفتے سے ایبٹ آباد میں شجرکاری مہم کا آغاز ہو گا، محمد مغیث 

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ شجر کا ری مہم کے دورا ن تمام محکمہ جات زیادہ سے زیادہ ررخت لگائیں اورپلوں اور کنکریٹ بلڈنگز کے ساتھ بیلوں کی شجرکاری کو بھی فروغ دیا جائے۔اور انشااللہ اگلے ہفتے کے وسط سے ایبٹ آباد میں شجر کاری مہم کا آغاز ہو گا۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے منگل کے روزاپنے دفتر میں میں شجر کاری مہم کے حوا لے سے منعقدہ اجلاس کی صدا رت کر تے ہو ئے کیا۔اجلاس میں شجر کا ری مہم سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادنے تمام محکمہ جات کو ہدایات جاری کیں کہ اپنے احاطے میں شجر کاری یقینی بنائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹی ایم اوز کو سڑکوں کے کنارے اور کھلی جگہوں پر درختوں کی شجرکاری یقینی بنانے کے ساتھ مناسب جگہوں پر خصوصا ًسلہڈ میں موڑوں اور سڑک کے کنارے کیاریوں کی تعمیر اور پھول لگائیں تا کہ ایبٹ آباد شہر میں آنے والے لوگوں کو اچھی طرح خوش آمدید کہا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹی ایم او حویلیاں کو بھی ایوب پل اور ایبٹ آباد کے داخلی راستے پر دھول مٹی کو صاف کرتے ہوئے درختوں اور پھولوں کے زریعے شہرکو خوبصورت بنانے میں اپنا کردارادا کریں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہاب محمد خان، ٹی ایم او ایبٹ آباد، حویلیاں، ڈی ایف او فارسٹ، ڈی ای او میل، لوکل گورنمنٹ، سٹیشن ہیڈ کواٹر، اور دیگر محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -