مہمند،سرکاری ملازمین کا تنخواہوں میں اضافہ کیلئے احتجاجی مظاہرہ

مہمند،سرکاری ملازمین کا تنخواہوں میں اضافہ کیلئے احتجاجی مظاہرہ

  

مہمند(نمائندہ پاکستان) مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافے کیلئے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کا غلنئی میں احتجاجی مظاہرہ۔مظاہرین نے نادرا افس سے مہمند پریس کلب تک احتجاجی واک کیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ تفصیلات کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں اساتذہ اور کلرکس ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مظاہرین نے نادرا افس سے مہمند پریس کلب تک احتجاجی واک اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔شرکاء سے خطاب میں کلرکس ایسوسی ایشن کے صدراسرار خان کا کہنا تھا کہ ہوشرباء مہنگائی نے سرکاری ملازمین کو شدید ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے اور حکومت ہماری تنخواہوں میں اضافے کی بجائے ہمیں خود کشی کرنے پر مجبور کررہی ہے۔حکومتی ذمہ داران بچت کے نام پر ملازم کش پالیسی پر گامزن ہے۔ تنخواہوں،پنشن اور الاونسز میں کٹوتی کے حکومتی بیانات نے ملازمین کو اذیت میں مبتلا کردیا ہے۔تمام الاونسز کو ہماری تنخواہ میں شامل کیا جائے۔ٹیچر ایسوسی ایشن کے صدر مرجان علی مومند نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کے تناسب سے ہمارے لئے اپنے گھر کا خرچہ کرنا مشکل ہوگیا ہے۔اضافے کی بجائے مزید کٹوتی سرکاری ملازمین کے معاشی قتل کے مترادف ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -