وزیر محنت شوکت علی یوسفزئی سے شو میکر ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

وزیر محنت شوکت علی یوسفزئی سے شو میکر ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

  

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر محنت و ثقافت شوکت علی یوسفزئی نے آل شو میکر ایسوسی ایشن کے جائز مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔یہ یقین دہانی انہوں نے ایم پی اے ثمر بلور کی سربراہی میں شو میکر ایسوسی ایشن کے ایک وفد کیساتھ ملاقات کے دوران کی۔ وفد نے صوبائی وزیر کو اپنی مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کرونا کی وجہ سے انکا کاروبار بہت متاثر ہوا ہے جسکی وجہ سے انکو معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ وفد کا کہنا تھا کہ انہیں آسان اقساط پر قرضے ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کرنے اور انکے لئے انسٹیٹیوٹ کے قیا م کا مطالبہ کیاجس میں نوجوانوں کو جوتے بنانے کا ہنر سکھایا جائے۔ صوبائی وزیر محنت و ثقافت نے ان کے مطالبات غور سے سنے اور انکوحل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ جس پر شو میکر ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیر موصوف کا شکریہ اد ا کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -