جامعہ پشاور کے ایمپلائز کی تنخواہوں میں کٹوتی کیخلاف 2 گھنٹے قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان

جامعہ پشاور کے ایمپلائز کی تنخواہوں میں کٹوتی کیخلاف 2 گھنٹے قلم چھوڑ ہڑتال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (سٹی رپورٹر)یونیورسٹی آف پشاور ایمپلائز ایسو سی ایشن نے تنخواہ میں کٹوتی کے خلاف دو گھنٹے قلم چھوڑ کا اعلان کردیا ہے جبکہ احتجاج کے طور پر سیاح پٹیاں بھی باندھی جائے گی اس بات کا فیصلہ ایسو سی ایشن کے اجلاس میں کیا گیا جسمیں کلاس فور اور سنتیشن سٹاف کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے بھی شرکت کی اجلاس میں ملازمین نے پوری تنخواہ نہ ملنے اور حکومت کی جانب سے یونیورسٹی کے مالی بحران کے خاتمہ کیلئے امدادید پیکج میں تاخیر پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اجلاس میں ملازمین نے متفقہ فیصلہ کیا کہ ملازمین احتجاج کے چور پر سیاح پٹیاں باندھے گے جبکہ ددس بجے سے 12بجے تک قلم چھوڑ ہڑتال کرینگے  اور ملازمین دفاتر میں رہہ کر بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کرے۔واضح رہے کہ پشاور یونیورسٹی کے اساتذہ پہلے ہی تنخواہوں میں کمی کے خلاف علامتی ہڑتال کیے ہوئے ہے اور بازؤں پر سیاح پٹیاں باندھی ہے جبکہ ائندد کے لائحہ عمل کیلئے آج پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسو سی ایشن (پیوٹا)نے جنرل باڈی اجلاس  بھی طلب کیا ہے۔