بجلی کے ناجائزاستعمال کے خلاف ٹاسک فورس خیبرسرکل کا آپریشن 

بجلی کے ناجائزاستعمال کے خلاف ٹاسک فورس خیبرسرکل کا آپریشن 

  

پشاور(پ ر) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران خیبرسرکل کی ٹاسک فورسز نے پسکوخیبرسرکل کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹ کنڈوں، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف پسکو ٹاسک فورس خیبرڈویژن کی ٹیموں نے ایس ای پسکوخیبرسرکل کی خصوصی ہدایات پر گیارہ کے وی شیخ محمدی  فیڈر سے منسلک علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران 22 مزید کنڈوں کو ہٹایا گیا، جن کے ذمہ داروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی ، کنڈوں کے لئے استعمال ہونے ایل ٹی تاراتارکرضبط کرلی گئی،کنڈوں اوربجلی کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتا ہے کہ بجلی چوری قطعا برداشت نہیں کی جائے گی اور ان کے لئے اب زیروٹالیرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بجلی بل ادا نہ کرنے اورکنڈوں اوربجلی چوری کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی،بجلی کے غیر قانونی کنکشن استعمال کرنے والے افراد کو بھی ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ غیرقانونی کنکشنزکو باقاعدہ بنائیں اور باقاعدہ بجلی میٹرز لگاکر قانونی طریقے سے بجلی استعمال کریں خلاف ورزی کرنے پر نہ صرف ان کے خلاف بھرپورکاروائی کی جائے گی بلکہ ان غیرقانونی کنکشنوں کے حامل افراد سے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز بھی اتارلئے جائیں گے اور ان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج بھی کیا جائے گا،

مزید :

پشاورصفحہ آخر -