چارسدہ، گذشتہ ماہ پولیس کی بدقماش عناصر کیخلاف کارروائی، 151مجرمان، 194مشتبہ گرفتار 

چارسدہ، گذشتہ ماہ پولیس کی بدقماش عناصر کیخلاف کارروائی، 151مجرمان، 194مشتبہ ...

  

چارسدہ (بیورورپورٹ) نیشنل ایکشن پلان کے تحت ماہ جنوری میں پولیس نے امن وامان کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے سماج دشمن عناصر،انڈر ورلڈ کے منظم نیٹ ورکس،معاشرے میں منشیات کا زہر اتارنے والے موت کے سوداگروں کے سمگلنگ گینگ،اسلحہ سمگلنگ ریکٹس، انتہائی مطلوب ملزمان اشتہاریوں اور بغیر قانونی دستاویزات رہائیش پذیرافراد کے خلاف وسیع پیمانے پرمنظم اور بھرپور ایکشن۔پولیس کو مطلوب 151مجرمان اشتہاری سمیت194مشتبہ افراد گرفتار۔ ملزمان کے قبضہ سے بھاری اسلحہ اور منشیات برآمد۔ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد شعیب خان کی خصوصی احکامات کے تحت پاک وطن کے استحکام اور سا  لمیت کے دوام کے واسطے جاری سماج دشمن عناصر کے خلاف نیشنل ایکشن پلان تحت ماہ جولائی میں نمایاں پیش رفت جاری ہے۔پولیس نے ضلع بھر میں 31آپریشن جبکہ 3مشترکہ آپریشن کئے۔ پولیس اور سپیشل کمانڈوز کے خصوصی دستوں نے مسلسل اور پے درپے خطرناک مجرمان اشتہاریوں کے خلاف ٹارگیٹڈکاروائیوں میں 151مجرمان اشتہاری سمیت194مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے7رائفل،14بندوقیں،11کلاشنکوف،452پستول،2کالاکوف،8شارٹ گن اور8415کارتوس برآمد کئے۔ٹارگٹیڈ آپریشنز کے دوران پولیس نے منشیات سمگلنگ میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 142.420کلوگرام چرس،43.200کلوگرام افیون،818گرام ہیروئن،2.226کلوگرام آئس اور 3بوتل شراب بھی برآمد کیا۔اہم اور حساس مقامات کی سیکیورٹی امور میں تساہل برتنے پر6کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی اس دوران سکولز، کالجز اور یونیورسٹی کی ناقص سیکیورٹی پر 4کے خلاف ایف آئی آر درج کئے گئے جبکہ 11کو تحریری نوٹس دے دیا گیا۔ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز چارسدہ شہنشاہ گوہر خان کے زیرنگرانی ٹریفک پولیس چارسدہ نے ماہ فروری میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کالے شیشوں،کم عمر ڈرائیورز، بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں، موٹر سائیکلوں،نوپارکنگ، بغیر پرمٹ، بغیر ڈرائیونگ لائسنس اور زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سخت اور بھر پور ایکشن لیا۔اس دوران 12938مختلف گاڑیوں کو چالان کر کے 50لاکھ،63ہزار900 روپیہ قومی خزانے میں جمع کروا دیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -