باڑہ، اراضی تنازعہ پر فائرنگ، 1جاں بحق، لواحقین کا احتجاج 

باڑہ، اراضی تنازعہ پر فائرنگ، 1جاں بحق، لواحقین کا احتجاج 

  

باڑہ(نمائندہ پاکستان)ڈی پی او جانے تک احتجاج جاری رہے گااکاخیل کی ذیلی شاخ میرگھٹ خیل میں گذشتہ رات زمینی تنازعے پرقتل کیا گیا عبد الولی کی لاش باڑہ چوک میں رکھ کر احتجاج شروع کیا پاک افغان شاہراہ کو ہرقسم امدورفت کیلئے بندکرکے ڈی پی او خیبر کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ ڈی پی او خیبر امن قائم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکاہے باڑہ میں روزانہ کے بنیادپر نوجوانوں کی قتل عام ان کے نااہلی ہے ذیلی شاخ میرگھٹ خیل کے مظاہرین نے عبدالوالی نامی شخص کی لاش باڑہ چوک میں رکھ کرڈی پی او خیبر کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ خیبراور لیویز خاصہ دار فورس نے مذاکرات کاجھانسہ دیکرہمارے ہاتھ بند کر رات کو دشمن فریق نے ہم پر حملہ کیا،جس کے نتیجے میں ذیلی شاخ میرگھٹ خیل قبیلے کے 27 گھروں کونظراتش کرکے کروڑوں کے نقصان سمیت ایک بندہ قتل اور ایک زخمی کردیاہے۔انہوں نے کہاکہ لاش کی تدفین مطالبات نہ مانے تک نہیں ہو گا۔ڈی پی او خیبر، ڈی سی خیبر اور اسسٹنٹ کمشنر باڑہ کے تبادلے تک احتجاج جاری رہے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -