نوا شریف قیادت کے اہل تھے نہ ہیں، دوسروں کو موقع دیں، ناراض لیگی رہنما 

نوا شریف قیادت کے اہل تھے نہ ہیں، دوسروں کو موقع دیں، ناراض لیگی رہنما 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (جنرل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کے ناراض ارکان صوبائی اسمبلی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ثابت کیا کہ وہ قیادت کے اہل ہیں کبھی تھے ہی نہیں، کئی ماہ سے کہا جارہا ہے کہ میاں صاحب بیمارہیں ماشااللہ وہ ہم سے زیادہ صحت مندہیں،تحریک چلائی گئی جس میں مریم  نواز نے کہا کہ 31جنوری کو آر پار ہو جائے گا یہ آر پار بھی سب نے دیکھ  لیا لگتا ہے مولا نا اور مریم دونوں تھک گئے ہیں، مولانا میں سینیٹر بن کر آجائیں تو سب حلال ہو جائے گا ۔ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ناراض لیگی ارکان نے اپنی توپوں کا رخ مریم نواز اور نواز شریف کی جانب کردیا۔ناراض رہنما جلیل شرقپوری نے کہا کہ میاں صاحب سچے ہیں تو عدالتوں کاسامنا کریں،اس میں کوئی بری بات نہیں، میاں صاحب کیساتھ ناانصافی ہورہی ہے تو میدان میں رہیں  اگرنوا زشریف وطن واپس نہیں آتے تو ہم سمجھتے ہیں کہ دال میں کچھ کالاہے آج ووٹ کی اکثریت عمران خان اور عثمان بزدار کے پاس ہے، اگر موجودہ حکومت سے مہنگائی کنٹرول نہیں ہوتی تو اگلے الیکشن میں عوام ان سے جواب لیں گے، اپوزیشن کے جلوس نکالنے سے ملک میں افراتفری اور انتشارپھیلے گا۔ انہو ں نے کہا کہ یہاں موجود ہم پانچ ارکان استعفے دینے کو تیار ہیں، ساتھ ہمارا مطالبہ ہے کہ مریم نواز دیگر اراکین کے استعفے سامنے لاکر اپنے وعدے پورے کریں، استعفے دینا چاہتے ہیں تو دیں اور اپنی بات سچ ثابت کریں، ایک طرف استعفے دوسری طرف سینیٹ الیکشن کی بات کرتے ہیں۔اس مو قع پر لیگی رہنما اشرف انصاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس ملک اور پارٹی کیلیے اپناخون دیاہے، جس پارٹی کے لیے خون دیا اس پر اب میاں صاحب آپ کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے، اور نہ ہی میاں صاحب کو ملک میں عورت کی حکمرانی کی راہ  کرنے دینگے لندن میں بیٹھ کر نواز شریف ملکی سلامتی کے اداروں پر الزام لگا رہے ہیں قیادت کو ایسی باتیں زیب نہیں دیتیں۔۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے ثابت کیا کہ وہ قیادت کیاہل نہیں رہے بلکہ کبھی تھے ہی نہیں، پرویز مشرف کا دور میں بھی نوازشریف ساتھیوں کو چھوڑ کر چلے گئے اور قوم سے کہا کہ ہمیں جلاوطنی پر مجبور کیا گیابعد میں پتہ چلا معاہدہ کرکے گئے، کئی ماہ سے کہا جارہا ہے کہ میاں صاحب بیمارہیں ماشااللہ وہ ہم سے زیادہ صحت مندہیں۔انہو ں نے مزید کہا کہ ہم نے الیکشن اس بیانیے کیساتھ لڑے کہ پیپلزپارٹی ملک دشمن جماعت ہے انہوں نے33سال کی ساری باتیں بھلادیں اور پیپلزپارٹی سے شیروشکرہوگئے ہماری نیت میں کوئی کھوٹ نہیں ہم جو کرتے ہیں سامنے کرتے ہیں  ایک مخصوص لابی پارٹی پر قبضہ کیے ہوئے ہے یہ بات مجھے سمجھ نہیں آتی تھی جوجتنابڑا قبضہ گروپ تھاوہ قیادت کے اتنا ہی قریب تھا، نعرہ قوم کی خدمت کا تھا اصل مقصدتھا کہ مال بناؤ۔ ۔نشاط ڈاہا کا کہنا تھا کہ یہ مسلم لیگ پاکستان نہیں  ہے مسلم لیگ نوازشریف ہے
ناراض لیگی رہنما

مزید :

صفحہ آخر -