پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کی پریکٹس جاری: کل دوسرے ٹیسٹ میں آمنے سامنے 

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کی پریکٹس جاری: کل دوسرے ٹیسٹ میں آمنے ...

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقی ٹیموں کی دوسرے روز بھی ٹریننگ جاری ہے، دونوں ٹیمیں سیریز کے آخری ٹیسٹ کا امتحان چار فروری سے شروع ہو گا۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں نے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی تیاریاں تیز کر دی ہیں، راولپنڈی اسٹیڈیم میں دوسرے روز بھی پریکٹس کی، کوچنگ اسٹاف کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے نیٹ میں بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ فیلڈنگ میں بھی خوب پسینہ بہایا۔فزیکل فٹنس کی مختلف ڈرلز میں بھی سب شریک ہوئے، پریکٹس سیشن کے بعد قومی آل راؤنڈر فہیم اشرف نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں فاسٹ بولرز کو مدد ملتی ہے، آج کل کی نسبت اچھی پریکٹس ہوئی، دوسرے میچ بھی جیتنے کی کوشش کریں گے، محمد یوسف کی ٹپس سے بہت فائدہ ہوا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -