جب ملک میں چینی آٹا، چوری ہو گا تو کرپشن میں اضافہ ہو گا: مریم اور نگزیب

جب ملک میں چینی آٹا، چوری ہو گا تو کرپشن میں اضافہ ہو گا: مریم اور نگزیب

  

          لاہور (آئی این پی) ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جب ملک میں چینی اور آٹا چوری ہو گا تو کرپشن میں اضافہ ہی ہو گا،حکومت کو شرم نہیں آتی کہ ٹرانسپرنسی کی رپورٹ میں ڈیٹا اور تاریخ درج ہوتی ہے،سیاسی انتقام میں اندھے لوگوں نے احتساب کے نام پر الزامات لگائے۔ منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب ملک میں چینی اور آٹا چوری ہو گا تو کرپشن میں اضافہ ہی ہو گا اور سلیکٹڈ وزیراعظم کے کرائے کے ترجمان ایسے جھوٹے ہیں کہ روز اجلاس جھوٹ بولنے کیلئے بلاتے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کو شرم نہیں آتی ہے کہ ٹرانسپرنسی کی رپورٹ میں ڈیٹا اور تاریخ درج ہوتی ہے جبکہ اب تو قبضہ مافیا نے ملک کو قبضے میں لیا ہوا ہے اور قبضہ مافیا مسلط ہے۔ سیاسی انتقام میں اندھے لوگوں نے احتساب کے نام پر الزامات لگائے،سلیکٹڈ حکومت نے کہا کہ ماضی کے قرضوں پر کمیشن بنا رہے ہیں لیکن آج تک قرضہ کمیشن کو رپورٹ نہیں آئی۔قبضہ مافیا کی لسٹ میں حکومت نے اپنے دائیں، بائیں بیٹھے لوگوں کو نہیں ڈالا گیا۔

مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -