راولپنڈی ٹیسٹ جیت کرسیزیز جیتنے کی کوشش کریں گے: مصباح الحق 

راولپنڈی ٹیسٹ جیت کرسیزیز جیتنے کی کوشش کریں گے: مصباح الحق 

  

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق نے کہاہے کہ کراچی ٹیسٹ میں ٹیم نے مشکل صورتحال میں اچھی فائٹ کی، راولپنڈی میں کنڈیشنز تھوڑی تبدیل ہوں گی،کوشش یہی ہوگی کہ جو غلطیاں ہوئیں، ان کو نہ د ہرائیں۔ ساؤتھ افریقہ ایک بہترین ٹیم ہے اور فائٹ بیک کر سکتی ہے،کوشش یہی ہوگی کہ راولپنڈی ٹیسٹ جیت کر سیریز جیتیں۔راولپنڈی ٹیسٹ کی فائنل الیون کا آخری دن اعلان کریں گے۔پچ کو دیکھتے ہوئے اگر ضرورت پڑی تو راولپنڈی ٹیسٹ میں تبدیلی کریں گے،نیوزی لینڈ سیریز میں ہارنے کے بعد جو باتیں چل رہی تھیں مجھے اس سے کوئی غرض نہیں،میری پوری توجہ راولپنڈی ٹیسٹ میچ پر ہے۔حارث رؤف اپنی باؤلنگ میں بہتری لا رہے ہیں۔ لگ رہا ہے کہ ٹیسٹ میچ سے ایک دن قبل تک پچ کافی ڈرائی ہو جائے گی۔تبریز شمسی رسٹ سپنر ہیں اور ڈرائی کنڈیشنڈ میں رسٹ سپنر کافی خطرناک ہوتا ہے۔حسن علی کو ایک میچ میں جج کرنا زیادتی ہے کیونکہ حسن کم بیک کر رہے ہیں،شاہین شاہ پر ہرگز لوڈ نہیں ڈال رہے۔محمد حفیظ کی جیسی فارم لگی ہوئی ہے اس کا ٹیم میں نہ ہونا فرق تو ڈالے گا۔محمد حفیظ کو یاد کریں گے لیکن یہ کسی اور کیلئے بھی ایک موقع ہے،ہماری کوشش ہے کہ ہر کھلاڑی کو مکمل موقع دیا جائے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -