ٹی سی ایل،پی ایس ایل2021کیلئے پشاور زلمی کا ٹائٹل سپانسر بن گیا

  ٹی سی ایل،پی ایس ایل2021کیلئے پشاور زلمی کا ٹائٹل سپانسر بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)پاکستان کے کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ پی ایس ایل کے قریب آتے ہی الیکٹرانکس جائنٹ ٹی سی ایل نے ایک بار پھر پشاور زلمی کے ساتھ اپنی شراکت داری میں تجدید کی ہے۔اس شراکت داری پر ایک تقریب میں باضابطہ طور پر پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی اور ٹی سی ایل پاکستان کے جنرل منیجر سنی یانگ نے دستخط کئے۔پی ایس ایل 2021میں ٹی سی ایل کو پشاور زلمی کے مرکزی ٹائٹل اسپانسر کے طور پر دیکھا جاسکے گا۔گزشتہ چند برسوں سے پی ایس ایل کو اسپانسر کرتے ہوئے ٹی سی ایل نے ایک قدم مزید اٹھایا ہے۔پشاور زلمی اور الیکٹرانکس کمپنی کے درمیان یہ نیا اقدام مستقل عزم اور کرکٹ سے پائیدار وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔برانڈ کا مقصد ہے کہ کھیلوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ باصلاحیت افراد کو سامنے لایا جاسکے۔معاہدے کی تجدید کی تقریب میں ٹی سی ایل پاکستان کے جنرل منیجر سنی یانگ نے ٹورنامنٹ کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم 2021میں بھی پشاور زلمی کے ساتھ اپنی شراکت داری جاری رکھنے کے حوالے سے انتہائی پرجوش ہیں،اس برس ہم نے اپنی شراکت داری کو مزید ایک قدم آگے لے جانے کا فیصلہ کیا۔ایک ایسے برانڈ کے طور پر جو کہ پوری دنیا میں کھیلوں اور ٹیلنٹ کو فروغ دینے والا برانڈ ہے،ہم ملک میں کرکٹ کے فروغ کیلئے ٹیم کو مدد فراہم کرنے کے خواہاں ہیں۔جاوید آفریدی نے اس موقع پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹی سی ایل کے ساتھ اپنی شراکت داری کی تجدید پر انتہائی خوش ہیں اور پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے


،ٹی سی ایل جیسے برانڈ کے تعاون کے ساتھ ہم پر امید ہیں کہ ٹرافی جیت کر لائینگے۔
پی ایس ایل کا آغاز فروری2021سے ہورہا ہے،اس سال اس ٹورنامنٹ میں 34سے زائد میچز کھیلے جائینگے اور یہ دوسری بار ہے کہ تمام میچز پاکستان میں کھیلے جارہے ہیں جس میں تین پلے آف اور فائنل بھی شامل ہے۔
ٹی سی ایل کا شمار گلوبل کنزیومر الیکٹرانکس انڈسٹری کی نمایاں کمپنیوں میں سے ایک میں کیا جاتا ہے جس کی مصنوعات 150سے زائد ممالک میں استعمال کی جاتی ہیں۔برانڈ ابھرتی ہوئی نئی تکنیکی جدت کے ساتھ اپنی مصنوعات کے ساتھ غیر معمولی تجربے کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔