وزارت دفاعی پیداوار، بلوچستان حکومت میں گوادرشپ یار ڈمعاہدے پر دستخط 

  وزارت دفاعی پیداوار، بلوچستان حکومت میں گوادرشپ یار ڈمعاہدے پر دستخط 

  

کوئٹہ(آن لائن)وفاقی وزارت برائے دفاعی پیداوار اور حکومت بلوچستان میں گوادر شپ یارڈ سے متعلق معاہدے پر دستخط ہوگئے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان اور وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے شپ یارڈ پروجیکٹ کو تاریخی قراردیتے ہوئے کہاہے کہ یہ گوادر اور پاکستان کے حوالے سے ملکی معیشت کو اجاگر کرنے کا تاریخی منصوبہ ہے،حکومت مقامی صنعت کو یکجا کرکے روزگار کے مواقع پیدا کررہی ہے گوادر شپ یارڈ کی وجہ سے مقامی لوگوں کے رہائش بھی متاثر نہیں ہوگی بلوچستان میں روزگار کے مواقع کم ہیں گوادر پورٹ خطے کی بہترین محل وقوع پر ہے جہاز رانی کے حوالے سے مقامی سطع پر روز گار کے مواقع پیدا ہونگے،حکومت بلوچستان کسی کرپٹ شخص کی تحفظ نہیں کریگی،نیب کے ساتھ ہرممکن تعاون کررہے ہیں۔بلوچستان کے نوجوانوں کو کراچی اور ٹیکسلا میں گوادر شپ یارڈ میں خصوصی تربیت دینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی وزرا میر سلیم کھوسہ، میر عارف محمد حسنی، پارلیمانی سیکرٹری بشری رند، سیکرٹری دفاعی پیداوارودیگر حکام بھی موجود تھے۔ اس سے قبل ڈپٹی سیکرٹری دفاعی پیداوار اور سیکرٹری صنعت و حرفت حافظ عبدالماجد کے درمیان گوادر شپ یارڈ سے متعلق ایم او یو پر دستخط کئے گئے۔وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ گوادر اور پاکستان کے حوالے سے ملکی معیشت کو اجاگر کرنے کا تاریخی منصوبہ ہے آج بھارت اور بنگلہ دیش میں 20، بیس شپ یارڈز ہیں گوادر شپ یارڈ سے بڑے پیمانے پر روزگار اور کاروباری مواقع میسر آئیں گے،صوبے کی معاشی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،اس پروجیکٹ سے وہاں موجود دیہاتوں کو ترقی ملے گی،حکومت کی ترجیح رہی کہ اپنے اثاثے کسی کی ملکیت میں نہیں دینگے گوادر پورٹ خطے کی بہترین محل وقوع پر ہے جہاز رانی کے حوالے سے مقامی سطع پر روز گار کے مواقع پیدا ہونگے بلوچستان میں روزگار کے مواقع کم ہیں گوادر شپ یارڈ جسا منصوبہ روزگار لانے کے ساتھ گوادر کی ترقی کا زریعہ بنے گا۔حکومت مقامی صنعت کو یکجا کرکے روزگار کے مواقع پیدا کررہی ہے گوادر شپ یارڈ کی وجہ سے مقامی لوگوں کے رہائش بھی متاثر نہیں ہوگی۔منسٹری آف ڈیفنس کی جانب سے گوادر شپ یارڈ کیلئے مختص اراضی پر واقع کپڑ گاؤں کو گود لیاگیاہے جہاں ہم مقامی لوگوں کو تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کرینگے پروجیکٹ سے کسی کو بھی اپنی جگہ اور گھر سے نہیں ہٹائیں گے،بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے گوادر شپ یارڈ میں خصوصی تربیت کے مواقع بھی ہونگے۔بلوچستان کے نوجوانوں کو گوادر شپ یارڈ میں ترجیح دی جائے گی وزیر اعلی اور صوبائی حکومت کے تعاون کے مشکور ہیں گوادر شپ یارڈ میگا منصوبہ ہے۔انہوں نے کہاکہ اس پروجیکٹ کا بین الاقوامی ٹینڈر ہوگا علاقے کی ترقی کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی مسائل،حادثات وغیرہ سے متعلق تمام تر اقدامات کا خاص خیال رکھاجائے گا۔

زبیدہ جلال

مزید :

علاقائی -