58 اسسٹنٹ رجسٹراروں کی  ترقیوں کیخلاف درخواست کی  سماعت آئندہ ہفتے پر ملتوی

 58 اسسٹنٹ رجسٹراروں کی  ترقیوں کیخلاف درخواست کی  سماعت آئندہ ہفتے پر ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے عدالت عالیہ کے 58 اسسٹنٹ رجسٹراروں کی ترقیوں کیخلاف درخواست کی سماعت آئندہ ہفتے پر ملتوی کر دی،عدالت نے درخواست گزار میاں مقصور احمدایڈووکیٹ کو درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دینے کی ہدایت کی، درخواست میں لاہور ہائی کورٹ کے اسسٹنٹ رجسٹراروں کو محکمانہ امتحان کے بغیر آؤٹ آف ٹرن ترقیاں دینے کی قانونی حیثیت کو چیلنج کیا گیا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ لاہور ہائی کورٹ رولز 26 کے تحت  پروموشن
 نہیں دے سکتی،ان اسسٹنٹ رجسٹراروں کی ترقیوں کو کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست ملتوی 

مزید :

علاقائی -