ایڈورٹائزنگ ٹیکس کی وصولی سے روکتے ہوئے معاملہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھجوادیا

ایڈورٹائزنگ ٹیکس کی وصولی سے روکتے ہوئے معاملہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس رسال حسین سید نے میونسپل کارپوریشن کو تشہیری کمپنی سے ایڈورٹائزنگ ٹیکس کی وصولی سے روکتے ہوئے معاملہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھجوادیا،فاضل جج نے ہدایت کی کہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ درخواست گزار کمپنی کا موقف سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں اس دوران میونسپل کارپوریشن درخواست گزار تشہیری کمپنی کے خلاف کارروائی نہیں کرے گی درخواست میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ کمپنی باقاعدگی سے پی ایچ اے کو ایڈوٹائزنگ ٹیکس کی ادائیگی کر رہی ہے لیکن اب میونسپل کارپوریشن بھی اسی نوعیت کا ٹیکس وصولی کا تقاضہ کر رہی ہے،میونسپل کارپوریشن کو ایڈوٹائزنگ ٹیکس وصولی کا اختیارحق نہیں،میونسپل کارپوریشن کے ٹیکس وصولی کے اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے۔

ٹیکس وصولی

مزید :

علاقائی -