اوگرا نے سوئی گیس میٹرز کے معائنے کیلئے ایچ ڈی آئی پی کو اختیاردیدیا

 اوگرا نے سوئی گیس میٹرز کے معائنے کیلئے ایچ ڈی آئی پی کو اختیاردیدیا

  

اسلام آباد(آن لائن) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ہائیڈرو کاربن ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان (ایچ ڈی آئی پی) کو صنعتی اور تجارتی گیس میٹروں کے معائنے  کا اختیار دیا ہے جو صارفین کی درخواست پر عمل میں لایا جائے گا۔ مستقبل میں ہونے والے تمام معائنے کو ایچ ڈی آئی پی اور سوئی کمپنیاں مشترکہ طور پر سر انجام دیں گی۔ اوگرا نے یہ فیصلہ قدرتی گیس پیمائشی (تکنیکی معیارات)   ریگولیشنز، 2019 کے تحت کیاہے۔ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی ایل دونوں کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صنعتی اور تجارتی صارفین کی درخواست پر کئے گئے میٹروں کی جانچ پڑتال، متبادل یا میٹر کی جانچ شروع کرنے سے پہلے ایچ ڈی آئی پی کے ساتھ رابطہ  رکھیں۔  

 اوگرا 

مزید :

صفحہ آخر -