یونیورسٹی کو فنڈز فراہم نہ کرنے پر حمیدہ میاں نے درخواست دائرکردی

یونیورسٹی کو فنڈز فراہم نہ کرنے پر حمیدہ میاں نے درخواست دائرکردی

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)پنجاب یونیورسٹی ٹیکنالوجی رسول منڈی بہاؤالدین کو فنڈز فراہم نہ کرنے پرمسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے حمیدہ میاں نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی،درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری صنعت و تجارت کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کے وکیل جاوید اقبال بھٹی کی طرف سے موقف اختیارکیا گیاہے کہ درخواست گزار منڈی بہاؤالدین صوبائی حلقہ پی پی 65 سے ممبر پنجاب اسمبلی ہیں،گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج رسول کو اپ گریڈ کرکے یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ ہوا، 24 مئی 2018 کو پنجاب یونیورسٹی ٹیکنالوجی رسول منڈی بہاوالدین کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہوا،ابھی تک یونیورسٹی کو فعال کرنے کیلئے اقدامات نہیں کئے گئے، یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت فیکلٹی ممبران کو تعینات نہیں کیا گیا، یونیورسٹی چلانے لئے فنڈز سمیت دیگر ضروری اقدامات نہیں کئے گئے ہیں،عدالت سے استدعاہے کہ پنجاب حکومت کو پنجاب یونیورسٹی ٹیکنالوجی رسول کو فعال کرنے کے ساتھ ساتھ وائس چانسلر، فیکلٹی ممبران اورسینڈیکیٹ کے تقرر کا بھی حکم دیا جائے۔

فنڈز فراہم

مزید :

علاقائی -