ٹولنٹن مارکیٹ‘تجاوزات،غیر قانونی پارکنگ فیس وصولی کا اقدام چیلنج 

ٹولنٹن مارکیٹ‘تجاوزات،غیر قانونی پارکنگ فیس وصولی کا اقدام چیلنج 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)ٹولنٹن مارکیٹ میں تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ فیس وصولی کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا درخواست ٹولنٹن مارکیٹ ٹریڈرز ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیدارمحمد طارق جاوید نے دائر کی درخواست میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، ڈی جی ایل ڈی اے، پارکنگ کمپنی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیارکیا

 گیاہے کہ 1994 ء میں ٹولنٹن مارکیٹ کو مال روڈ سے شادمان کے میں شفٹ کیا گیا 194 دکانوں کے مالکانہ حقوق مارکیٹ ریٹ پر خرید تاجروں نے کاروبار شروع کیا  مارکیٹ میں ریڑھیوں سمیت تجاوزات کی بھرمار ہے، پارکنگ کمپنی کے نام پر ٹولنٹن مارکیٹ میں گاڑیوں، موٹر سائیکل مالکان سے بھتہ وصول کیا جارہا ہے، ایک سابق ایڈیشنل آئی جی پنجاب بھی ٹولنٹن مارکیٹ ٹریڈرز کو دھمکانے میں ملوث ہے، ٹولنٹن مارکیٹ پارکنگ سے گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چوری ہونے پر کارروائی نہیں کی جاتی، پارکنگ سٹینڈ پر جعلی پرچیاں دے کر بھتہ وصول کیا جاتا ہے، ٹولنٹن مارکیٹ سے تجاوزات ختم اور غیر قانونی پارکنگ فیس وصولی سے روکنے کا حکم دیا جائے،درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ ایم ڈی پارکنگ کمپنی سے ملازمین کی تنخواہوں اور پارکنگ فیس کا ریکارڈ بھی طلب کیا جائے۔

چیلنج

مزید :

علاقائی -