اقوام متحدہ کا بلین ٹری منصوبہ دوسرے ممالک کیلئے قابل تقلید قرار
اسلام آباد(آئی این پی) اقوام متحدہ حکام نے پاکستان کے بلین ٹری منصوبے کو دوسرے ممالک کیلئے مثال قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ماحول دوست اقدامات کی ایک بار پھر عالمی سطح پر تعریف کی گئی۔ اقوام متحدہ حکام نے بلین ٹری منصوبے کو دوسرے ممالک کیلئے قابل تقلید قرار دے دیا ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر یو این انوائرمنٹ پروگرام انگر اینڈرسن کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ماحولیات کی بہتری میں زبردست سرمایہ کاری کی، پاکستان ماحولیات کے3اہم شعبوں میں آگے ہے۔ انگر اینڈرسن نے کہا کہ بلین ٹری منصوبہ دنیا کے دوسرے ممالک کیلئے مثال ہے، ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ایسے اقدامات کی ضرورت ہے۔
بلین ٹری
رہے جسمانی قربانیوں کے علاہ صدیقی اکبر رضی اللہ نے اسلام کیلیے مالی قربانیوں میں بڑھ کر حصہ لیا اور اپنے گھر کاتمام مال واسباب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کرکے سرفہرست رہے