نیب ریفرنس،ایک ہی الزام کو  2 مرتبہ شامل کرنے کیخلاف  درخواست پر فریقین کو نوٹس 

 نیب ریفرنس،ایک ہی الزام کو  2 مرتبہ شامل کرنے کیخلاف  درخواست پر فریقین کو ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کی نیب ریفرنس میں ایک ہی الزام کو 2 مرتبہ شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22فروری کو جواب طلب کرلیا مسٹرجسٹس جسٹس سردار سرفراز ڈوگرکی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ درخواست پر سماعت کی درخواست میں احتساب عدالت نمبر 5 اور احتساب بیورو لاہور کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ نیب لاہور نے ایک ہی الزام کو 2 ریفرنسز میں شامل کردیا ہے، نیب لاہور نے 2018 میں ملزم کیخلاف 2 ریفرنسز فائل کئے،دونوں ریفرسز میں 99 کنال 17 مرلے کی اراضی کو شامل کیا گیا،  نیب ریفرنس کے مطابق اراضی کی ویلیو 13 کروڑ 69 لاکھ بنتی ہے احتساب عدالت نے اگست 2020 ء کو حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا، نیب کا اقدام آئین پاکستان کے شق 4,9,10اے 13 اور 25 کی خلاف ورزی ہے، عدالت سے استدعاہے کہ نیب کا 1 الزم 2 ریفرینسز میں شامل کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے کراحتساب عدالت کے فیصلے پر حکم امتناعی جاری کیا جائے۔

نوٹس

مزید :

علاقائی -