ہر پاکستانی کو کورونا ویکسین لگانا اولین تر جیح، چودھری سرور

 ہر پاکستانی کو کورونا ویکسین لگانا اولین تر جیح، چودھری سرور

  

  لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی کو کورونا ویکسین لگانا حکومت کی اولین تر جیح ہے پاکستان کو کورونا ویکسین کی فراہمی پاک چین دوستی کی عظیم مثال ہے  انصاف ہیلتھ کارڈ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کا عوام کیلئے تحفہ ہے مشکل ترین معاشی حالات میں بھی حکومت نے احساس پروگرام کے تحت 100فیصد میرٹ پر 180ارب روپے سے زائدغر یب خاندانوں میں تقسیم کیے ہیں کنگ ایڈ ورڈ میڈ یکل یونیورسٹی میں ٹیلی میڈیسن پر لکھی جانے والی کتاب کی تقر یب رونمائی سے خطاب کر رہے تھے  اس موقع پر وائس چانسلر کنگ ایڈوارڈ میڈ یکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پرو وائس چانسلر پروفیسر اسد اسلم خان، چیئرمین ایچ ای سی پنجاب ڈاکٹر فضل احمد خالد، رجسٹرار کنگ ایڈ ورڈمیڈ یکل یونیورسٹی ڈاکٹر ریاست علی،انچارج ٹیلی میڈیسن ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر بلقیس شبیر، ڈین پبلک ہیلتھ اینڈ پریونٹیو میڈیسن اینڈ ایڈیٹر ٹیلی میڈیسن کتاب پروفیسر ڈاکٹر سائرہ افضل سمیت دیگر بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کورونا نے معاشی طور پر مضبوط ترین ممالک کی بنیادوں کو بھی ہلا کر رکھ دیاہے مگرعمران خان کی قیادت میں حکومت نے نہ صرف پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا بلکہ غر یب خاندانوں کو راشن کی فراہمی بھی یقینی بنائی   اْنہوں نے کہا کہ آج بھی کورونا کے خطرات موجود ہیں جس کے لئے احتیاط ضروری ہے اْنہوں نے کہا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کا ٹیلی میڈیسن سینٹر معیار کے اعتبار سے بہترین ہے اس ضمن میں وائس چانسلر خالد مسعود گوندل کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ کورونا کیخلاف جنگ میں ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف نے جس طر ح فر نٹ لائن پر جنگ لڑی ہے پوری قوم ان ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے

چودھری سرور

مزید :

صفحہ آخر -