چیف جسٹس ہائیکورٹ سے پنجاب کی ضلعی بار ایسوسی ایشنز کے وفود کی ملاقاتیں 

چیف جسٹس ہائیکورٹ سے پنجاب کی ضلعی بار ایسوسی ایشنز کے وفود کی ملاقاتیں 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹرجسٹس محمد قاسم خان کے ساتھ پنجاب کی مختلف ضلعی بار ایسوسی ایشنز کے وفود نے ملاقات کی  ملاقات میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،چیف جسٹس کے ساتھ سیالکوٹ، نارووال اور لیہ سمیت دیگر ضلعی بار ایسوسی ایشنز کے وفور نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اس موقع پر لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان، جسٹس انوار الحق پنوں اور رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ ملک مشتاق احمد اوجلہ بھی موجود تھے، چیف جسٹس نے تمام بار ایسوسی ایشنز کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی، ملاقات میں وکلاء اور سائلین کی فلاح کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے اور غیر ضروری ہڑتال کلچر کے خاتمے کا اعادہ کیا گیا  چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارا اولین مقصد صوبے کی عوام کو جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے جس کیلئے وکلاء کا ساتھ بہت ضروری ہے انہوں نے مزیدکہا کہ وکلاء کی مثبت معاونت کی بدولت بہترین انصاف کی فراہمی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔

ملاقاتیں 

مزید :

علاقائی -